امریکی صدر اوبامہ کا ایرانی سپریم لیڈر کو خفیہ خط

امریکی صدر اوبامہ کا ایرانی سپریم لیڈر کو خفیہ خط
امریکی صدر اوبامہ کا ایرانی سپریم لیڈر کو خفیہ خط

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ دنیابھر میں اپنے سازشی عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے خفیہ کارروائیاں کرنے کے لئے مشہور ہے اور اطلاعات کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو بھی ایک خفیہ خط لکھ دیا ہے۔

امریکی ٹی وی NBCنیوز کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ایرانی اور یورپی یونین حکام کے ساتھ مذاکرات سے پہلے ایرانی حکام کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایران پر یہ دباﺅ بھی ڈالا جارہا ہے کہ وہ 24نومبر سے پہلے اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کا معاہدہ کرے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے ایران سے اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لئے دباﺅ کے طورپر یہ خط لکھا ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی نمائندہ جین پساکی نے خط کے مندرجات پر بات کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

مزید : بین الاقوامی