عامر میموریل کلب لاہور نے جاوید میموریل کلب کو 135رنز سے شکست دےدی

عامر میموریل کلب لاہور نے جاوید میموریل کلب کو 135رنز سے شکست دےدی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ملک اقبال یوسف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی راﺅنڈ کے ایک میچ میں عامر میموریل کلب لاہور نے جاوید میموریل کلب کو 135رنز سے شکست دے دی ریلوے کارسن گراﺅنڈ پر کھیلے گئے مقررہ 35اورز کے میچ میں عامر میموریل کلب 34.3اوورز میں 246رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جس میں حمزہ علی نے68ولید خان نے 43سید وقا ص نے 39رنز بنائے۔ افتخار احمد اور ارہم نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ جاوید میموریل کلب 111رنز بنا کر19.1اورز میں آوٹ ہوگئی جس میں صدام نے 31اور نوید 20رنز بنا کر نمایا رہے۔

 عبدالستار خان نے عمدہ لیگ سپن بولنگ کرتے ہوئے صرف 13رنز کے عوض 6کھلاڑی آﺅٹ کیے جبکہ سلیمان شفیق اور نثار احمدنے 2, 2وکٹیں حاصل کیں ۔عبدالستارخان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 3