باؤلنگ کی جانچ کیلئے سعید اجمل آج انگلینڈ جائیں گے
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پابندی کے شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل آج نگلینڈ جائیں گے۔پابندی کے شکار سعید اجمل کا انگلینڈ کا ویزہ لگ گیاہے ۔انگلینڈ میں سعید اجمل کی سابق آف سپنر ثقلین مشتاق سے بھی ملاقات ہوگی جنہوں نے ان کا باؤلنگ ایکشن درست کرنے کیلئے سخت محنت کی تھی ۔واضح رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے 2 ماہ قبل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مشکوک بولنگ ایکشن کے باعث جادوگر اسپنرسعید اجمل پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد سعید اجمل نے دوسرا کے مؤجد ثقلین مشتاق کی نگرانی میں اپنے ایکشن کی بہتری کے لئے لاہور کرکٹ اکیڈمی میں محنت کی۔
اور اب وہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لئے پر امید ہیں۔