اسامہ بن لادن کو کس نے مارا؟امریکی فوجی کے دعوے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)گزشتہ روز امریکی نیوی کی سیلز ٹیم سکس (ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم)کے سابق رکن راب اونیل نے یہ دعویٰ کرکے دنیا میں ہلچل مچا دی کہ القاعدہ سربراہ کی زندگی کا خاتمہ ان کی چلائی گئی تین گولیوں نے کیا، لیکن آج اس خبرنے ہلچل مچا دی ہے کہ راب جھوٹ بول رہاہے ۔
خبر رساں ویب سائٹ Male onlineنے دعویٰ کیا ہے کہ راب کے ساتھی کمانڈو اس کے جھوٹا ہونے کا اعلان کرنے والے ہیں ۔خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق کمانڈو ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ آپریشن کرنے والی ٹیم کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ اسامہ بن لادن کی زندگی کے خاتمے کی کہانی منظرعام پر نہیں آئے گی اور کوئی بھی یہ راز فاش نہیں کرے گاکہ یہ کام کس کے ہاتھوں ہوااور باقی کمانڈوز کا یہ متفقہ مو¿ قف ہے کہ راب کا دعویٰ جھوٹا ہے۔امریکی ٹی وی CNNکے پینٹا گون رپورٹرنے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ راب کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے ۔