نیشنل ہاکی لیگ:اوٹاواسینیٹرزکی منی سوٹاکیخلاف0-3 سے کامیابی

نیشنل ہاکی لیگ:اوٹاواسینیٹرزکی منی سوٹاکیخلاف0-3 سے کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا( نیٹ نیوز) نیشنل ہاکی لیگ میں اوٹاوا سینیٹرزنے منی سوٹا وائلڈ کیخلاف تین صفرسے کامیابی حاصل کرلی۔کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم شروع سے آخرتک منی سوٹا پرحاوی نظرآئی، اوٹاوا سینیٹرزکے گول ٹینڈرکریگ اینڈرسن نے پینتیس savesکیں،دوسرے پیریڈ کے تیسرے منٹ میں اوٹاوا کے کلارک میک آرتھرنے پاورپلے گول کیساتھ اسکورنگ کا آغازکیا، دومنٹ بعد مائیک ہوفمین نے دوسرا گول داغ کراپنی ٹیم کودوصفرکی برتری دلادی،ہوفمین نے آخری پیریڈ میں میچ میں دوسرا اورسیزن کا تیسرا گول اسکورکرکے اپنی ٹیم کوچوتھی کامیابی سے ہمکنارکردیا،اوٹاوا نے منی سوٹا کے بیک اپ گول ٹینڈرکیخلاف سترہ شاٹس پرتین گول اسکورکئے۔