بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ہر اکر سیریز اپنے نام کر لی

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ہر اکر سیریز اپنے نام کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       کھلنا( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو 162 رنز سے شکست دیکر مہمان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگز میں جیت کے لئے ملنے والا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ٹیم دوسری اننگز میں 151 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 433 جبکہ دوسری اننگز میں248 رنز بنائے تھے جبکہ زمبابوے کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 368 رنز بنائے تھے دوسری اننگز میں زمبابوے کی طرف سے ماساکاذی61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ چبکبوا نے 27 رنز بنائے بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے ایک مرتبہ دوبارہ عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہکرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ان کو بہترین باﺅلنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔