پبلشرز نے مائیکل کلارک کو کتاب شائع کرنے سے روکدیا

پبلشرز نے مائیکل کلارک کو کتاب شائع کرنے سے روکدیا

میلبورن( نیٹ نیوز) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کی نئی کتاب ”کیپٹنز ڈائری “ کو پبلشر نے شائع کرنے سے روک دیا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کی کتاب ( captain's diary) کی رونمائی چند دن قبل کی گئی۔ کتاب میں ایشز سیریز سے متعلق واقعات، مائیکل کلارک کی کامیابی و ناکامی، ریکارڈز اور دیگر واقعات شامل کئے گئے ہیں۔ کتاب میں مائیکل کلارک نے جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل سٹین کے ساتھ ہونیوالے جھگڑے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ تاہم پبلشر نے کلارک کو تجویز دی ہے کہ انہیں آسٹریلیا جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز سے پہلے اس طرح کے تنازعے سے بچنا چاہیے اور حریف ٹیم کے کھلاڑی کے بارے میں واقعے کو حذف کر کے کتاب شائع کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3


loading...