پی سی بی نے یونس خان کو ورلڈکپ کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا

پی سی بی نے یونس خان کو ورلڈکپ کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے یونس خان کو ورلڈکپ کے ممکنہ 30 کھلاڑیوں میں شامل کر لیا، سلیکٹرز کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی فہرست میں شعیب ملک اور کامران اکمل کے نام بھی موجود ہیں،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کھیل پیش کرنے والے یاسر شاہ بھی امیدواروں میں شامل ہونگے۔سعید اجمل کی شمولیت کلیئرنس سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا انعقاد آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا، آئی سی سی نے تمام شریک ممالک کو ابتدائی 30 پلیئرز کی فہرست7 دسمبر تک ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے سیریز مکمل کرنے کے بعد اب اتوار کو کیویز کیخلاف مقابلوں کا آغاز کریگی،30نومبر کو تیسرا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد2ٹوئنٹی 20میچز ہونے ہیں،8دسمبر کو پہلے ون ڈے سے ایک روز قبل ورلڈکپ کا ابتدائی اسکواڈ کونسل کو ارسال کرنا لازمی ہے، اسی لیے سلیکٹرز نے ابھی سے اپنا کام مکمل کر لیا، ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز 30 کھلاڑیوں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا، لاہور میں براجمان سلیکٹرز کا یو اے ای میں سینئر اور اے ٹیموں کے ساتھ موجود چیف سلیکٹر معین خان و سلیکٹر سلیم یوسف سے فون پر رابطہ ہوا۔ آ سٹریلیا کیخلاف ریکارڈ ساز کارکردگی دکھانے والے یونس کیساتھ ٹیم سے باہر آل راو¿نڈر شعیب ملک اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی ابتدائی پلیئرز میں شامل ہیں، چیئرمین کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان ہو جائے گا۔