غلام کیڑوں کا طاقتوروں سے انتقام کا انوکھا طرےقہ ،دلچسپ رپورٹ جو آپ کو حیران کر دے گی

غلام کیڑوں کا طاقتوروں سے انتقام کا انوکھا طرےقہ ،دلچسپ رپورٹ جو آپ کو حیران ...
غلام کیڑوں کا طاقتوروں سے انتقام کا انوکھا طرےقہ ،دلچسپ رپورٹ جو آپ کو حیران کر دے گی

  

برلن (نیوز ڈیسک)سائنسدانوں کی ایک تازہ تحقیق سے یہ دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ سول نافرمانی صرف انسان ہی نہیں کرتے بلکہ کیڑی جیسی ننھی مخلوق بھی ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف سول نافرمانی کا اعلان کر دیتی ہے۔

جرمنی کی گوٹن برگ یونیورسٹی کے سائنسدانوںنے ایک تحقیق میں معلوم کیا کہ trotomognathus americanusنامی چینوٹیاں temnothorax longispinosusنامی چیو نٹیوں کی کالونیوں پر حملہ کرتی ہیں اور انہیں ہلاک کرکے ان کے انڈے اٹھا کر اپنی بانبیوںمیں لے جاتی ہیں۔جب ان انڈوں میں سے بچے نکلتے ہیں تو یہ چیونٹیاں انہیں اپنا غلام بنا لیتی ہیں اور ان کے ذمے اپنے بچوں کی پرورش کا کام لگا دیتی ہیں ۔جب یہ بچے تھوڑے سے بڑے ہوتے ہیں تو اغواءکی گئی چیونٹیاں اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا بدلہ لینے کے لیے ان کی ماﺅں سے نظر بچاکر انہیںقتل کردیتی ہیں ۔اس تحقیق کی سربراہ سوزن فوئزک کا کہنا ہے کہ اغواءکی گئی چیونٹیاں بدلہ لینے کے لیے تقریبا 75فیصد بچوں کو مار دیتی ہیں۔

اگرچی ان مظلوم چیونٹیوں کی زندگی تو غلامی میں ہی گزر جاتی ہے لیکن پھر بھی اپنی آنے والی نسلوں کو غلامی سے بچانے کے لیے وہ اپنی جدو جہد جاری رکھتی ہیں ۔یہ تحقیق 2005میں شروع ہوئی اور نو سال کے صبر آزما مشاہدے کے بعد یہ نتائج حاصل کئے گئے ہیں جنہیں سائنسی جریدے Evolutionary Ecologyمیں شائع کیا گیاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس