امریکن آئس ہاکی لیگ، نیویارک رینجرز کے ہاتھوں ڈیٹریوٹ کو شکست
نیویارک ( نیٹ نیوز)امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز کی ٹیم نے ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ نیویارک سٹی میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ کے دلچسپ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ میزبان نیویارک رینجرز اور ڈیٹریوٹ ریڈ ونگز کی ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک تین تین گول سے برابر رہا تاہم اضافی وقت میں رینجرز کی ٹیم نے شاندار گول سکور کرکے چار تین سے کامیابی اپنے نام کی۔
رینجرز کے سٹار کھلاڑی ٹامس ٹاٹر نے فیصلہ کن گول سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔