بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں کل دوسرے ون ڈے میں مدمقابل
حیدر آباد( نیٹ نیوز) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم اوپل، حیدر آباد میں کھیلا جائیگا۔ میزبان بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 169 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی۔ واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 13 نومبر کو کولکتہ میں جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 16 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائیگا۔