آئی سی سی فنانس اینڈکمرشل افیئرکمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا

آئی سی سی فنانس اینڈکمرشل افیئرکمیٹی کااہم اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی( نیٹ نیوز) آئی سی سی فنانس اینڈ کمرشل افیئر کمیٹی کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوگا۔اجلاس میں آئی سی سی کی سالانہ آمدنی میں سے ممبرز ملکوں کو معاوضے دینے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کرکٹ کے فروغ اور کمرشل رائٹس سے آمدنی میں اضافے پر بھی غور ہوگا۔ فل ممبرز ممالک اور ایسوسی ایٹ ممالک کے درمیان آمدنی کی تقسیم اور مالی معاملات میں شفافیت کاطریقہ کاربھی ایجنڈے میں شامل ہے، بھارت کو طے شدہ فارمولے کے تحت آمدنی سے بڑا حصہ دیا جائے گا۔