سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی

سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی

کراچی(اکنامک رپورٹر)سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی۔ جولائی سے ستمبر تک فروخت میں بھی پچاسی فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گیارہ ہزار آٹھ سو چھیانوے ٹریکٹر بنائے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں پچاسی فیصد زائد ہیں۔ جولائی سے ستمبر تک نو ہزار تین سو تریسٹھ ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔

مزید : کامرس