سندھ،اگلے ہفتے کیلئے سی این جی بندش کا 3روزہ شیڈول جاری

سندھ،اگلے ہفتے کیلئے سی این جی بندش کا 3روزہ شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)سندھ میں آئندہ ہفتے کیلئے ایک بار پھر سی این جی کی بندش کا تین روزہ شیڈول جاری کردیا گیا۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون نے شیڈول کو وعدے کی خلاف وزری قراردیتے ہوئے مسترد کردیا سوئی سدرن نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ایک بار پھر تین روزہ ہفتہ واربندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے تحت آئندہ ہفتے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو منگل، جمعرات اور ہفتے کو چوبیس چوبیس گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون شبیر سلیمان کا کہنا ہے کہ تین روز کی بندش سے کاروبار متاثر ہونے کے ساتھ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس نے متعدد یقین دہانیوں کے باوجود وعدے کی خلاف ورزی کی ہے،جس کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ساتھ گیارہ نموبرکو مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
شبیرسلیمان کا کہنا تھا کہ مشاوارت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -