آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے8 فیصد مہنگائی کی شرح کی پیشگوئی

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے8 فیصد مہنگائی کی شرح کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی اےن پی)آئی ایم ایف نے رواں سال پاکستان کیلئے آٹھ عشاریہ چھ فیصد مہنگائی کی شرح کی پیش گوئی کر دی ۔آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت سے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سال پاکستان کی شرح نمو چار اعشاریہ ایک فیصد رہے گی، ٹیکس محصولات کے نظام میں کمزوریوں کی باعث شرح نمو میں کمی کا امکان ہے لہٰذا پاکستان کو ٹیکس محصولات کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں حالیہ سال جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ ایک فیصد خرچ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، افغانستان سے نیٹو اور ایساف فورسز کے انخلاءسے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات بڑھ سکتے ہیں جس کے باعث پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -