کاشتکار آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

کاشتکار آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں چنے کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کر لیں، کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش زہر اور جراثیمی ٹیکہ بھی لگایا جائے ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال پنجاب میں چنے کے21 لاکھ 90ہزار ایکڑ رقبہ سے4لاکھ 9ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ چنا ربیع کی ایک اہم پھلی دار فصل ہے اور پنجاب میں چنے کا تقریباََ92فیصد رقبہ بارانی علاقوں پر مشتمل ہے، چنے کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے کاشتکار بارانی علاقوں میں کاشت جلد مکمل کریں جبکہ آبپاش علاقوں میں کاشت 15 نومبر تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ دیسی چنے کی ترقی دادہ اقسام پنجاب 2008، تھل 2006، بلکسر 2000، ونہار 2000، بٹل 98، سی ایم 98، بھکر 2011اور کابلی چنے کی ترقی دادہ اقسام سی ایم 2008، نور 2009، نور 91،ٹمن 2013اور نور 2013کا صحتمند بیج استعمال کرکے اچھی پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار دیسی و کابلی چنے کی عام جسامت والے دانوں کی اقسام کا 30کلو گرام اور موٹے دانوں والی اقسام کا 35کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں نیز کاشت بذریعہ ڈرل یا پور کریں تاکہ بیج کی روئیدگی اچھی ہو۔

مزید :

کامرس -