ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 4افرادپر مقدمات، ایک گرفتار
لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈی سی او کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ٹا ؤنز میں ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو پوری جانفشانی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی)،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت 53184گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت16516مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے6978تصویریں لی گئیں جبکہ221 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر04افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور01 شخص کو گرفتار کیا گیا انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے102 قبرستانوں اور297کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور335 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے1737 حساس گھروں میںآئی آر ایس سپرے کیا گیاٹاؤنز کی21 حساس یونین کونسلز اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 03 وارڈوں میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے