لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    لاہور(کامر س رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعہ کے روزتیز ی کارجحان رہا - مجموعی طور پر115کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔45کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔5کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس27.97پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5370.56 پربندہوا۔مارکیٹ میںکل8لاکھ48 ہزار500 حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز14لاکھ28ہزار400 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںبنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2لاکھ72 ہزار حِصص۔ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کے1لاکھ21 ہزار500 حصص۔ جبکہ بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈکے92 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ ماڑی پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت25.92روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت0.35روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -