زرمبادلہ کے ذخائر میں 5کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 5کروڑ ڈالر کا اضافہ

                       لاہور (کامرس رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 5 کروڑ ڈالر بڑھ گئے، مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 44 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 44 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 31 اکتوبر تک مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 61 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائرکی مالیت 4 ارب 82 کروڑ 55 لاکھ ڈالرہوگئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 44کروڑ 40 لاکھ ڈالرہوگئے ہیں۔

مزید : کامرس