پرائس مجسٹریٹوں کاگرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،21گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کاگرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،21گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر)ڈی سی اوکی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 889دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے78 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 87,400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا14افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر21افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے07 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔