پیپلز پارٹی پنجاب کا یوم تاسیس 30نومبر کو شایان شان منایا جائیگا

پیپلز پارٹی پنجاب کا یوم تاسیس 30نومبر کو شایان شان منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ 30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بلاو ل ہاؤس میں ایک عظیم الشان ورکر کنونشن ہو گا جس میں پنجاب کے کارکنوں کی شرکت ایک بڑی تعداد میں ہو گی پیپلز پارٹی پہلے بھی بڑی جماعت تھی،ہے اور آئندہ بھی رہے گی پیپلز پارٹی کو کمزور اور ختم ہونے کی خواہش رکھنے والے یا تو خود کمزور ہو گئے ہیں یا پھر اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں پیپلز پارٹی انشااللہ تعالی رہتی دنیا تک پاکستان کے عوام کی خدمت کرتی رہے گی اور عوامی خدمت کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی میاں محمد ایوب نے کہا کہ ہم نے اپنے پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کی قیادت میں ورکر کنونشن کی بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں اور منظور وٹو پنجاب میں ورکر کنونشن کو کامیاب کرنے کے لئے بھی دن رات محنت کررہے ہیں پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب ایک پروقار اور بھرپور ہو گی جس میں بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھنے کاعزم کیا جا ئے گا ۔