تاجروں کوریلیف دیے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی،ابوذر غفاری

تاجروں کوریلیف دیے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی،ابوذر غفاری

لاہور( وقائع نگار )مسلم لیگ ن کے رہنماء اور پبلشرز ایسو سی ایشن کے رہنماء ابو ذرغفاری نے کہا ہے کہ ملک سے گیس بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور تاجربرادری کے مسائل حل کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح تاجروں کے جائز مسائل کا حل ہے ۔

اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں فلاح انسانیت پر کا م کر رہے ہیں معاشی خودمختاری ،توانائی بحران کے خاتمے اور تاجر برادری کو ریلیف دیناپنجاب حکومت اولین ترجیح ہے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک کو فوری طور پر اندھیروں سے نکالا جائے بجلی اور گیس چوری کے محاسبے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے تاکہ بجلی چوری کی روک تھام کر کے لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے اُنھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں خوشحالی اور بہتر حالات کے لیے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں میں کو خوشحال پاکستان کا خواب پورا کر کے دیا جائے تاجر حکومت کے ہر اچھے اقدامات پر اُنکے ساتھ مکمل تعاؤن کرینگے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...