شفاف انتخابات پاکستانی قوم کا حق ہے، ندیم سرور جنجوعہ

شفاف انتخابات پاکستانی قوم کا حق ہے، ندیم سرور جنجوعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار)تحریک انصاف کے رہنماء ندیم سر ورجنجو عہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان قوم میں شعور کو بیدار کر دیا ہے۔30نومبر کا ہونے والا جلسہ تاریخ میں سنہرے حروف کے ساتھ لکھا جائے گا کیو نکہ اس دن عوام کا سمندر حکو مت کے ہو ش اڑا دے گاپور قوم اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہو گئی ہے، شفاف انتخابات پاکستانی قوم کا حق ہے انہیں یہ حق ملنا چاہیے


۔
۔
جو لوگ دھاندلی میں ملوث ہیں وہی منصف بنے بیٹھے ہیں انھوں نے کہاکہ کروڑوں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ شریف برادران نے بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثے جمع کرنے کے ساتھ ساتھ کروڑوں کے دورے کر لئے ہیں ایسے حالات میں جب عوام سیلاب کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں شریف برادران نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے جمہوریت میں تو عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے لیکن پاکستان میں صرف شریف برادران اور ان کے حواری فائدہ اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے وی آئی پی کلچر کو مستر کر دیا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ جہاں وی آئی پی عوام کے ہتھے چڑھتے ہیں وہاں گو نواز گو کے نعرے گونجنے لگتے ہیں۔