پیپلز پارٹی کسی بھی ادارے کی نجکا ری کی اجازت نہیں د ے گی،ثمینہ گھرکی
لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی ادارے کے ملازمین کو نکالنے اور سر کاری اداروں کی نجکاری کی اجازت نہیں دے گی حکومت سر کاری اداروں کی نجکاری کرنے کی بجائے ان اداروں کی حالت کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دے
۔
۔
‘افسوس کی بات ہے کہ حکومت اپنے اعلان اور وعدوں کے مطابق بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی تو نہ کر سکی لیکن الٹا حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور گرمی کم ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کسی قسم کی کمی کا واقع نہ ہونا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بندش کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں عورتیں مائیں بہنیں اپنے بچوں کے ساتھ بجلی اور گیس کی بندش اور ان کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر ہیں لیکن حکومت اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے حکومت کا یہ رویہ قابل مذمت ہ