واپڈ افسر پر حملے کے خلافہائیڈرو یونین کا ملتان روڈ پر مظاہرہ
لاہور (کامرس رپورٹر) واپڈا ملازمین نے ایس ای اسد اللہ خان پر قاتلانہ حملے کے ملزمان تا حال گرفتار نہ کئے جانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ ملازمین نے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے دفاتر کی تالا بندی اور سڑکوں پر دھرنوں کا اعلان بھی کر دیا ۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد، یونین رہنماؤں مجاہد اسلام بلا ، رمضان بٹ ، محمد رزاق، زاہد ابراہیم ، رانا محمد اکرم و دیگر رہنماؤں نے ایس ای سیکنڈ سر کل ملتان روڈ اسد اﷲ خان پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ملتان روڈ سید پور گرڈ اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں واپڈا ملازمین کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اس موقع پر یونین عہدیدارن نے پولیس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر پولیس نے ایک ہفتے میں ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو دفتروں کی تا لہ بندی کرتے ہوئے مین سڑ کوں پر دھر نا دیں گے اور ٹریفک مکمل بند کریں گے کیونکہ مافیا جو کہ سر عام سڑکوں پر غنڈہ گر دی کر رہے ہیں پولیس کاروائی نہیں کر رہی جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے تک تما م واپڈا اہلکاراسد اﷲ خان پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف سیاہ پٹیا باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے احتجاجی مظاہر ے میں آئے کارکنان کی کثیر تعداد کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری نہ عمل میں لائی گئی تو بجلی کی فراہمی معطل کر دیں گے ۔دریں اثناء پیغام یونین کے رہنماؤں توقیر اسلام ،یوسف ملک ،عطااللہ درانی ،امجد حنیف ،محمد اسلم نیبھی واقعہ کی مذمت کی