تحریک انصافاستعفے دینے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرے،نرگس متین

تحریک انصافاستعفے دینے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرے،نرگس متین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)شعبہ خواتین ونگ کی رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف استعفےٰ دینے کی بجائے ان لوگوں کے مسائل حل کرے جنہوں نے ان کو ووٹ دے کراسمبلی میں پہنچایا ہے ،مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل کے حل کو ترجیحی دیتی ہے ،عمران خان دھرناسسٹم ختم کریں۔
۔
۔
۔
۔
۔
اور کے پی کے میں صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات عوام کو مہیا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،نرگس متین نے مزید کہا استعفےٰ دینے کے ایشو پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں جیسا ڈرامہ رچایا تھا ایسا ہی مظاہرہ پنجاب اسمبلی میں دیکھنے میں آیا ہے ،پنجاب اسمبلی کے چند ارکان کو زبردستی استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا ،پی ٹی آئی استعفیٰ استعفیٰ کھیلنے کی بجائے کے پی کے کی عوام کی صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے اور دھرنہ سسٹم بھی فوری ختم کرے۔