35ہزار سے زائد ان پڑھ افراد غیر رسمی بنیادی سکولوں میں داخل کئے گئے،ڈاکٹر پرویز
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان کی ہدایت پرمحکمہ لٹریسی پنجاب کے\" پنجاب ورک پلیس لٹریسی پراجیکٹ \"کے تحت جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں پا نچ سے سولہ سال تک کی عمر کے35ہزار ان پڑھ مرد خواتین کو تعلیم و ہنر سکھانے کے لئے ایک ہزارنئے غیر رسمی بنیادی سکولوں اور 100 کمیونٹی لرننگ سنٹروں میں داخل کیا جا چکا ہے اس امر کا اظہار پنجا ب ورک پلیس لٹر یسی پر ا جیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر غلام عباس نے اس منصوبے کی پیش رفت کے سلسلے میں مرتب کی گئی جا ئزہ رپورٹ میں کیا۔اُنہوں نے بتا یا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتا ن ، خانیوال ، بہاولپور ، بہاولنگر، لودھراں ، ڈ جی خان ، لیہ ، رحیم یار خان، راجن پور ، مظفر گڑھ اور وہاڑی اضلاع کے نئے سکولوں اور لرننگ سنٹروں میں داخل ہونے والے طلباوطالبات کو \"لٹر یسی اور لرنرز کٹس \" مفت فراہم کی گئی ہیں جن میں کتابیں ، کاپیاں ، سلیٹس، چاکس، پنسلیں اور دیگر سامان شامل ہے اینٹوں کے بھٹوں، ہوٹلوں ،ورکشاپس اور دیگر مارکیٹوں میں کھلنے والے سنٹروں میں محنت کشوں اور غریب مزدوروں کے بچوں کو اُن کے کام کی جگہ پر غیر رسمی طریقے سے پڑھنا لکھنا سکھایا جا ہا ہے کیونکہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ملینیم ڈویلپمنٹ گولزکاحصول ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی پسماندہ طبقات کے بچوں اور بالغوں نے اپنے گھر کی دہلیز اورکام کاج کی جگہوں پر تعلیم وہُنر کی سہولتوں کی فراہمی کو حکومتِ پنجاب کا انقلابی قدم قرار دیا ہے