علامہ اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں انٹرنیشنل اقبال کانفرنس کل ہوگی

علامہ اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں انٹرنیشنل اقبال کانفرنس کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( پ ر ) شاعر مشرق ،مفکر پاکستان ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کے یوم ولادت کے سلسلے میں انٹرنیشنل اقبال کانفرنس اتوار 9نومبر صبح ساڑھے دس بجے ایوان اقبال کمپلیکس لاہورمیں ہوگی۔ ایوان اقبال کمپلیکس، وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ ، ای سی آئی ،مرکزیہ مجلس اقبال اور اقبال اکادمی کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس کی صدارت گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کرینگے جبکہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید مہمان خصوصی ہونگے۔ کانفرنس میں ای سی آئی کے ایگزیکٹو ائریکٹر محمد رضا حاجی کریم جباری کی قیادت میں ایران ، افغانستان ، تاجکستان، ترکی اور دیگر ممالک سے نامور ماہرین اقبالیات کا وفد بھی حکیم الامت کو خراج عقید ت پیش کرے گا۔ بیرون ملک سے تشریف لانے والے مہمانان گرامی ڈاکٹر شاہ منصور، ڈاکٹرمحمدحسین ساکت ، ڈاکٹرافسرراہبین اورماجد غافلی باشی نمایاں ہیں۔کانفرنس سے محترمہ ناصرہ جاوید اقبال، عارف نظامی، عطاء الحق قاسمی، مجیب الرحمن شامی، میاں افضل حیات، ارشاد عارف ،اوریا مقبول جان ، سجاد میر، جناب یا سرپیر زادہ اور ڈاکٹرمحمدسلیم مظہر بھی خطاب کریں گے۔