حکومت او جی ڈی سی ایل کی نجکاری واپس لے ورنہ شہر شہر احتجاج کریں گے،سجاد بلوچ

حکومت او جی ڈی سی ایل کی نجکاری واپس لے ورنہ شہر شہر احتجاج کریں گے،سجاد بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)حکومت نے OGDCL کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے ورنہ عام مزدورتنظیمیں شہر شہر احتجاج کریں گی ، ان خیالات کا اظہار سجاد بلوچ مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے مزدور راہنماؤں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کو نہیں مانتے ملک میں پہلے ہی بے روزگاری بڑی ہے ، حکومت OGDCL کو پرائیویٹ نہ کرے اس سے ملک میں بے روزگاری پھیلے گی ، ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان ہے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں ،حکومت لوگوں سے جینے کا حق بھی چھینناچاہتی ہے ، ہرادارے کے مزدور پریشان ہیں اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کی و جہ سے سراپا ء احتجاج ہیں ، چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں لوگوں کو روزگار ملتا تھا مزدوروں کے لیے لیبر کالونیاں دی تھیں مزدوروں کو صحت کی سہولیات کے لیے سوشل سیکروٹنی ہسپتال بن رہے تھے ، چوہدری پرویزا لہٰی کے دور حکومت میں مزدور خوشحال تھا جس شہر سے بھی گزرتے تھے ہر فیکٹری کے اوپر ایک بینر لگا ہوتا تھا جس پر یہ لکھا ہوتا تھا فیکٹری میں مزدوروں کی ضرورت ہے اور موجودہ دور حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اسی فیکٹریوں پر بینر لگا ہوا ہے مگر اس پر لکھا ہے فیکٹری بند ہے اور مزدور احتجاج کررہے ہیں ، حکومت ہوش کے ناخن لے اور مزدور دشمن پالیسیاں بند کرے ، چوہدری پرویزا لہٰی کا دور خوشحال اور ترقی کا دور تھا ،ہر مزدور وہ دور یاد کرتا ہے اور موجودہ حکمرانوں کو بددعائیں دیتا ہے حکومت مزدور کے معاشی قتل کی بجائے اپنی کارکردگی درست کرے ۔