میاں ،بیوی کو زندہ جلانے والوں کو سزا دی جائے،خدیجہ فاروقی

میاں ،بیوی کو زندہ جلانے والوں کو سزا دی جائے،خدیجہ فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) اسلام رواداری، صبرو تحمل اورغیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک کا دین ہے مگر بعض شدت پسندوں نے اسلام کی تعلیمات سے روگردانی کرتے ہوئے معاشرے میں پرتشدد پہلو کو اپنایامسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کے اجلاس میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس میں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ایم پی اے و صدر شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ فاروقی و جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی نے کہا ہم واقعہ کوٹ رادھا کشن کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے سابق ایم پی اے پروین سکندر گل نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت آئین میں غیر مسلمو ں کو وہی حقوق اور تحفظ دیا گیا تھا جو مسلم آبادی کو دیا گیا تھا، غیر مسلم کمیونٹی اتنی ہی پاکستان سے مخلص اور محب وطن ہے جتنے دوسرے شہری، پھر ایسا واقعہ کیوں؟ سابق ایم پی اے و سیکرٹری انفارمیشن پنجاب کنول نسیم نے کہاکہ ایسے واقعات سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بدنام ہوتا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت قانون سازی ہونی چاہئے اور اگر کوئی مسلم بے حرمتی کا مرتکب ہوتا بھی ہے تو اس کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے اجلاس میں سابق ایم پی اے لبنیٰ طارق، شبنم ظفر چودھری، تبسم ناز نے بھی خطاب کیا ۔