گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی طالبات کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول‘ دربار بابا مصطفی‘ مغلپورہ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹارز کالج فار بوائز‘ شاہدرہ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ساہواڑی‘ مغلپورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مرید وال‘ ٹھوکر نیاز بیگ‘ لاہور اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ ترگڑھ‘ بارہ دری روڈ‘ شاہدرہ کا وزٹ کی۔    ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 350تھی ۔