لیڈز یونیورسٹی: نئی داخل ہونیوالی طالبات کے اعزاز میں تقریب
لاہور(پ ر) لیڈز یونیورسٹی ایم فل، بی ایس آنرز اور ماسٹرز کی کلاسز میں داخلہ حاصل کرنے والے طالبات کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب اتوار 9نومبر کو مین کیمپس کماہاں روڈ ڈیفنس میں ہو گی۔ تقریب سے صدر یونیورسٹی ظہور احمد وٹو، وائس چانسلر ڈاکٹر صفدر محمود ،پرو وائس چانسلر سلطانہ منیجنگ ڈائر یکٹر سلمان بشیر خطاب کریں گے۔