اقوام متحدہ بنگلہ دیش کو انسانیت سوز کارروائیوں سے روکے،زاہد ذوالفقار
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر فضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بنگلہ دیش میں دی جانے والی سزاؤں کی مذمت کرتی ہے بنگلہ دیشی حسینہ واجد جماعت اسلامی کے خلاف کارروائی کررہی ہے پیپلزپارٹی بنگلہ دیش میں انسانیت سوز روایت کے خلاف اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کو بنگلہ دیش کو ایسی کارروائیوں سے روکا جائے بین الاقوامی دنیا کو بنگلہ دیش کی حکومت کو ایسے اقدامات سے روکنا چاہیے بنگلہ دیش میں نام نہاد عدالتیں بنا کر سزائے موت دینا انسانیت کی تذلیل ہے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے انتقام لینا نہ چھوڑاپاکستانی عوام انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت سے رابطہ کرکے جماعت اسلامی کے راہنماؤں کی سزائیں ختم کروائے پاکستان کی حکومت کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم سے بنگلہ دیشی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے تاکہ بنگلہ دیشی حکومت اپنے ملک میں انصاف کو پامال نہ کرسکے جماعت اسلامی کے رہنماؤ ں کو عدالتوں سے انصاف کا پورا موقع ملنا چاہیے جس سے عدل کا بھول بھالا ہو