پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نچلی سطح تک لانا کامیابی ہے،عرفان دولتانہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نچلی سطح تک لانا کامیابی ہے،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 2012 کی سطح تک لانا میاں محمد نواز شریف کی بڑی کامیابی ہے مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت تمام رکاوٹوں کے باوجود اپنے انتخابی منشور کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے اعتماد کی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح عوام کے مفادات کا تحفظ ہے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب صرف مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی لا سکتی ہے پاکستان کے مہم جو سیاست دان اگر جمہوری عمل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز آجائیں تو پاکستان بہت جلد ایشیا کی بڑی معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔   پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے دشمن ہمیشہ ایسے مہرے استعمال کرتے آئے ہیں جنہیں عوام میں کوئی پذیرائی نہیں ملتی لیکن غیر ملکی قوتوں کے بل پر وہ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے میں مصر وف رہتے ہیں ملک میں انتشار پیدا کرنے والے عناصر کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کو اپنے انقلابی ایجنڈے کی تکمیل کی رفتار کو تیز کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ(ن) پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کے لئے خوشحالی کا ایجنڈا مکمل کرکے دم لے گی