حقوق اہلسنت محاذ نے دہشتگردی کے خلافیوم مذمت منایا

حقوق اہلسنت محاذ نے دہشتگردی کے خلافیوم مذمت منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ملک بھر میں یوم مذمت منایا گیا جمعہ کے اجتماعات میں اہلسنت کی اڑھائی لاکھ سے زائد مساجد میں مذمتی قرارداتیں منظور کی گئیں اور پاک فوج زندہ آباد دہشت گرد مردہ آباد ، پاک فوج کو سلام جو دہشت گردوں کا کرے کام تمام کے نعرے بھی لگائے گئے جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں نے حلف دیا کہ ہم ملک کی سلامتی کے لئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں جبکہ حقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر مولانا پیر سید شاہد حسین گردیزی،مولانا احمد شکیل صدیقی، مولانا دلشاد نورانی، پروفیسر محمد حسین رضوی، مولانا مراتب علی قادری، مولانا مبارک علی، مولانا سید اقبال حسین شاہ، مولانا محمد علی اور دیگر مقررین نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دہشت گردی ضرب عضب آپریشن کو ناکام کرنے کی بہت بڑی سازش ہے جسے پاکستانی قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرست اندرونی ہوں یا بیرونی جب تک انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر انہیں نشانِ عبرت نہیں بنا دیا جاتا اتنی دیر تک اس ملک میں امن نہیں ہوسکتا علماء نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں ، دینی مدارس ، مساجد ، چرچوں ، امام بارگاہوں میں سیمینار اور پبلک مقامات پر اجتماعات کا انعقاد کیا جائے۔ مرکزی دفتر میں آمدہ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، گوجر خان، لالہ موسیٰ، وزیر آباد ، جہلم، راولپنڈی، لیہ، ملتان، وہاڑی، ہری پورہ ہزار، خانیوال ، سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ میں بھی نمازِ جمعہ میں ملک کی سلامتی اور دہشت گردوں کی بربادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں