میاں بیوی کو جلانے کاواقعہ اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،مولانا عبدالغفور حیدری
لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آ ئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کے جلائے جا نے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد نے ملک کو بد نام کر وانے کی مہم کو تقویت دی ہے اور اسلام کی زرہ برابر بھی خدمت نہیں کی انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور وہ اقلیتوںں کے حقوق کا سب سے بڑا مخافظ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کسی کو جلانے کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ اسلام گواہوں کی مو جو د گی میں وقت کے قاضیوں کو سزاء دینے کا اختیار دیتا ہے یہ اختیار ریاست کے ہر فرد کو نہیں دیا جا سکتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطی کمیشن تشکیل دے جو واقعہ کے اصل حقائق کو قوم کے سامنے لا ئے۔
۔
۔
۔
۔
اور ملز مان کو کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے اس واقعہ کی شفا ف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا دریں اثناء جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے بھی کوٹ رادھا کشن کے واقعہ کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو بد نام کر نے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مو جو د قوانین کی مو جو د گی میں عدالتی چارہ جوئی بہترین راستہ ہے انہوں نے کہا کہ ذاتی رنجشوں کو دین اسلام کے ساتھ جوڑ نابڑاگھناؤنا جرم ہے وہ حاجی زر جان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کر رہے تھے اس مو قع پر مو لا نا مفتی عقیل ، قاری زبیر اکمل ،حافظ عبد الواجد اور دیگر مو جو د تھے ۔