میاں ارقم کی اعجاز چودھری سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

میاں ارقم کی اعجاز چودھری سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی آفس میں ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا نعیم الرحمان کی قیادت میں پی پی 98 گوجرانوالہ پیپلزپارٹی کے سابقہ ایم پی اے میاں ارقم خان نے ملاقات کی اوراپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اعجازاحمدچوہدری نے اس موقع پر میاں ارقم خان اور ان کے ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمولیت پر پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی مضبوط ہوگی اور وہ تنظیم کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے، تحریک انصاف میں جوق در جوق افراد شمولیت اختیار کررہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
اور ارقم خان نے اس موقع پر کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن ) لیگ نے اپنے مفادات کے لئے آپس میں ملے ہوئے ہیں اور اقتدار کی باریاں بھی بانٹ رکھی ہیں ، ،قوم ان کا چہرہ اچھی طرح پہنچان چکی ہے، ان دونوں جماعتوں سے عوام سخت مایوس ہو چکے ہیں ، میں آج اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں، عمران خان ایک بہادر اور دلیر لیڈر ہیں جو کہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں ،آج قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں ،دھرنوں نے قوم میں شعور بیدار کردیاہے ، آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہوگا، اس موقعے پر عثمان سعید بسراء، قاسم اکرم وڑائچ ، رانا شہزاد ، ڈاکٹر سجاد دھاریوال اور اشرف بٹ بھی موجو دتھے۔