عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اصل تبدیلی لاکر رہے گی،عبدالعلیم

عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اصل تبدیلی لاکر رہے گی،عبدالعلیم

لاہور (جنرل رپورٹر)تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید ایکسپوز ہورہی ہے اور نااہل وزیراعظم اب سارا ملبہ کابینہ پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اصل تبدیلی لاکر رہے گی اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو صحیح معنوں میں جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کے لیے کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ چئیرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق آج اسلام آباد کے دھرنے میں پی ٹی آئی لاہور کے تمام شعبہ جات بھرپور شرکت کرینگے اور 14اگست کو شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آخری دم تک جدوجہد کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر طبقے بالخصوص نوجوان نسل کو سیاسی شعور اور آگہی کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور اب روایتی اور خاندانی سیاست کو جانا ہوگا عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کے تمام ونگز کے کارکن آج دن 10بجے لبرٹی گول چکر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونگے اور خواتین ورکرز بھی بڑی تعداد میں قافلے میں شامل ہونگی جبکہ تمام ٹاؤن صدور اور امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے انتظامات کے مطابق اسلام آباد جائینگے دریں اثناء پی ٹی آئی لاہور کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی عہدیداران جمشید اقبال چیمہ، شعیب صدیقی، میاں حامد معراج اور ڈاکٹر زرقاتیمور نے این اے 122اور پی پی 147 کی انتخابی دھاندلی کے بارے میں ٹربیونل کی کاروائی کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ اس حلقے میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے پردہ چاک ہوچکا ہے اور اب نواز لیگ مزید مہلت حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1