فلسطین پر اسرائیلی مظالم انسانی حقوق کی سنگین خلافورزی ہیں،محمد جمیل
لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی گھناؤنی سازش ہے جسکا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے،ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے اسرائیلی مظالم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں جن پر اقوام عالم کی معنی خیز خاموشی بھی تشویشناک ہے
۔
۔۔
۔
۔
۔
، مسجداقصیٰ کی بے حرمتی اسرائیلی جارحیت کی زندہ مثال جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا نہتے اور معصوم فلسطینیوں کیخلاف صیہونی کارروائیاں مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے،انہوں نے کہاکوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کا اندوہناک واقعہ قابل مذمت ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی،حکومت واقعہ کے اصل حقائق منظر عام پر لاکر مجرموں کو قرار واقعی سزا دے،انہوں نے مزید کہا ریاستی قوانین کوبائی پاس کرکے خود ہی سزائیں دینے کا سلسلہ چل نکلا تو پورا ملک مقتل گاہ میں تبدیل ہوجائیگا۔