دو ملزمان عدم شہادت کی بناء پر بری

دو ملزمان عدم شہادت کی بناء پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کوعدم شہادت کی بناء پر بری کر دیا استغاثہ کے مطابق ملزمان نعیم مسیح نے 13جون کو اپنی بیوی لائبا کو اپنے بہنوئی سے ناجائز تعلقات کے شعبہ پر قتل کر دیا تھا اوراپنے آپ کو قتل کر نے کی بھی کوشش کی تھیجس میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا ملزم کے لواحقین نے اپنے داماد سجاد مسیح پر مقدمہ درج کروا یا تاہم بعدازاں ملزم نعیم کو تتیمہ بیان میں نامزد کر دیا گیا تھا گزشتہ رو زملزمان کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی گواہ ہے


جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدم شہادت کی بناء پر ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا