مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ سے جواب طلب

مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نعیم احمد نے سب انسپکٹر کی جانب سے تھانہ میں آئے سائلین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کاہنہ سے 8نومبر کو جواب طلب کر لیا ہے علی عباد نامی سائل نے اندراج مقدمہ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ شعبہ تعلیم سے منسلک ہے اور بچوں کو پڑھاتا ہے سائل اپنے کسی عزیز سے ملنے تھانہ کاہنہ گیا تو سب انسپکٹر کرامت علی پہلوان نشہ میں دھت بیٹھا تھا جب سائل تھانہ کے اندر داخل ہوا تو سب انسپکٹر نے انہیں گالیاں دینا شروع کردیں سائل نے اسے بتایا کہ ہم ملاقات کے لیئے آئے ہیں اس نے مزید گالیا ں دیں اور تلاشی کے دوران نقدی ،موبائل سمیت دیگر اشیاء چھین کر چار گھنٹے تک حبس بے جاء میں رکھا اور اس دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا بعد ازاں معززین علاقہ نے منت سماجت کر کے سائل کی جان بخشی کروائی جب اس حوالے سے ایس ایچ او سے رابطہ کیا تو اس نے بھی ایک نہ سنی عدالت سے استدعا ہے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کاہنہ سے 8نومبر کو جواب طلب کر لیا ہے