بار الیکشن میں کامیابی کے بعدنوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود ترجیح ہو گی ،سرود احمد

بار الیکشن میں کامیابی کے بعدنوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود ترجیح ہو گی ،سرود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں لاہور سیٹ سے ممبر پنجاب بار کونسل کے امیدوار ملک سروداحمد نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں وکلاء کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا جس میں نوجوان وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر وکلاء کی کے وہاں پر موجود وکلاء کے متعددگروپس نے انہیں پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں اپنی مکمل سپورٹ اور ووٹ کا یقین دلایا نوجوان وکلاء میں ہمایوں ظہیربھٹی ،چودھری غلام مجتبیٰ ،مدثر چودھری ،مرزاحسیب اسامہ ،ارشاد گجر،اسماء مظفر ،فرخ اے حیدری ،رانا عدنان اورعدنان ملک سمیت دیگر متعددوکلاء سمیت وکلاء کے کئی گروپوں نے شرکت کی اس موقع پر ملک سرود احمد کا کہنا تھاکہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں کامیا ب ہونے کے بعد ان کا پہلا کام نوجوان وکلاء کی فلاح و بہبود ہے ،اس کے لئے انہیں جس بھی پلیٹ فام پر نوجوان وکلاء کے حقوق کے لیئے آواز اٹھانا پڑی وہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ میں وکیل ہوں اور میرا مقصد وکلاء کی آواز کو بلند کرنا ہے وکلاء کو ان دنوں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا میں کامیاب ہو کر ان مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا ۔