خراب یو پی ایس دینے پر کریم بیٹری ہاوس مصری شاہ کامالک 25نومبر کو طلب

خراب یو پی ایس دینے پر کریم بیٹری ہاوس مصری شاہ کامالک 25نومبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے یوپی ایس خراب دینے اور واپس نہ کرنے پر کریم بیٹری ہاوس مصری شاہ کے مالک کو 25نومبر کو طلب کرلیا۔عدالت میں شادباغ کے رہائشی سلمان اختر نے کریم بیٹری ہاوس مصری شاہ کے مالک کے خلاف 1لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھا ہے کہ اس نے اپنے گھر کے لیے یوپی ایس اور بیٹری خریدی جس کی باقاعدہ چھ ماہ کی وارنٹی بھی دی گئی اس نے یوپی ایس کو استعمال کیا لیکن اس نے کام ٹھیک طریقے سے نہ کیا بیٹری چیک کرائی تویہ بھی خراب نکلی فوری دکاندار سے رابط کیا اس کو دونوں چیزیں تبدیل کرنے کو کہا لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیا۔دونوں چیزیں خراب خریدنے کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں متبلا ہو گیا ہے ۔
؂عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے کیس کی سماعت پچیس نومبرت تک ملتوی کرتے ہوئیدکانداار کو نوٹس جاری کردیا ہے