محفل میلاد

محفل میلاد

لاہور(پ ر) شہداء کربلا کی یاد میں محفل میلاد غلامان رسولﷺ جاوید اقبال بٹ صدر قومی تاجر اتحاد سٹور مارکیٹ اے بلاک ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ قومی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام آل محمدﷺ کی یاد میں عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میلاد کی صدارت جاوید اقبال بٹ نے کی۔ حاجی نواز، گوگی شاہ، چوہدری یونس، حاجی منیر، سلیم بھٹی، حاجی شفیق ریاض، ایس ایس پی امجد قریشی، ندیم بھٹی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ نعت خواں عبدالصمد، حافظ محمد دانش اور حافظ اللہ دتہ ودیگر نے بارگاہ اہل بیت نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ نقابت انور بشیر بھٹی نے کی۔ جاوید اقبال بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ کی میدان کر بلا میں لازوال قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4