مہنگاپٹرول فروخت کرنے پر 9 پمپوں کا عملہ گرفتار ،لاکھوں کاجرمانہ
کوٹ عبدالمالک(نمائندہ خصوصی)ڈی سی اوشیخوپورہ کے حکم پراسسٹنٹ کمشنرفیروزوالاسعدیہ علی بنگش کی ہدایت پرٹی اوارچوہدری احسن عنایت سندھوکی نگرانی میں ٹی اوارملک ادریس نے دیگرعملہ کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ روڈ پر چھاپے مارکرمہنگاپٹرول فروخت کرنے والے 9سے زائد پٹرول پمپوں کے سیلز مین اورمنیجرزگرفتارکرکے حوالہ پولیس کردیااورمجموعی طورپرایک لاکھ20 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔ ٹی اوارملک ادریس کے مطابق مہنگاپٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رکھاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق مہنگاپٹرول فروخت کرنے والوں کوکفیرکردار تک پہنچایاجائے گا۔