برازیل میں رنگا رنگ فیشن شو آج اختتام پذیر ہوگا

برازیل میں رنگا رنگ فیشن شو آج اختتام پذیر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساو¿ پالو(نیٹ نیوز)برازیل میں رنگا رنگ فیشن شو جاری ہے۔ تیسرے دن سٹار وار کے کردار ”ڈارک لورڈ“ نے ریمپ پر واک کر کے میلہ لوٹ لیا۔ فیشن شو کا تھیم ”سپیس ایج “ ہے۔ شو کا آغار سٹار وار کے کردار”ڈارک لورڈ“ نے ریمپ پر واک کر کے کیا۔ اس کے بعد ماڈلز نے موسم سرما اور خزاں کے دلکش ملبوسات کی نمائش کی۔ مغربی طرز کے منفرد ملبوسات زیب تن کئے جب ماڈلز ریمپ پر نمودار ہوئی تو حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ شو میں ماڈلز کا میک اپ اور ہیر اسٹال 1980 کی دہائی میں نیو یارک فیشن سے متاثر تھا۔ فیشن شو کا یہ رنگین سلسلہ آج 8 نومبرکو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

کلچر -