بوگس چیک دینے کا مقدمہ، ملزم کی ضمانت مچلکوں کے عوض منظور

بوگس چیک دینے کا مقدمہ، ملزم کی ضمانت مچلکوں کے عوض منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے دبئی اسلامک بینک کو 28لاکھ کا جعلی چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔دبئی اسلامک بینک پیکو روڈ برانچ نے بینکنگ کورٹ میں نادہندہ حماد اختر کے خلاف 28لاکھ قرض کی ریکوری کا دعوی دائر کیا۔عدالت سے ڈگری جاری ہونے پر نادہندہ حماد اختر نے بینک کو 28لاکھ کا چیک دیا جو بوگس نکلا۔عدالتی حکم پر بیلف عابد علی نے ملزم کو جعلی چیک فراڈ کیس میں گرفتار کرکے جج بینکنگ کورٹ نمبر ایک چودھری محمد نواز کی عدالت میں پیش کیا۔ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ رقم کا بندوبست کرکے بینک کا قرض ادا کر سکے۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیاہے۔