انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کردی

انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کردی
انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کردی

  

لاس اینجلس( نیٹ نیوز)خطروں کی کھلاڑی ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سیاست میں آنے کی خواش ظاہر کردی۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جولی کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ سیاست کی کیا اہمیت ہے۔ جولی نے کہا کہ اگر کوئی حقیقی معنوں میں بڑی تبدیلی چاہتا ہے تو پھر ذمہ دار ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو سیاست ، سفارتکاری یا انتظامی امور میں سے کسی ایک شعبے میں آنے کو تیار ہیں وہ دو ہزار بارہ سے اب تک 40 سے زائد مشنوں پر اقوام متحدہ کے مشنز پر مختلف ممالک کا دورہ کر چکی ہیں۔ گزشتہ برس انسانی بنیادوں پر ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی آسکر ایوارڈ بھی دیا چکا ہے۔

مزید : کلچر