ٹینا ثانی ” شکوہ جواب شکوہ “ کے عنوان سے آج پروگرام میں پرفارم کرینگی
لاہور ( این این آئی) گلوکارہ ٹینا ثانی لاہور آرٹ کونسل کے زیر اہتمام ” شکوہ جواب شکوہ “ کے عنوان سے موسیقی کے پروگرام میں پرفارم کریں گی ۔موسیقی کا خصوصی پروگرام مفکر پاکستان علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں گلوکارہ ٹینا ثانی علامہ اقبال کا کلام پیش کریں گی ۔ موسیقی کا پروگرام آج ساڑھے 6بجے الحمرا ہال 1میں پیش کیا جائیگا ۔