بالی ووڈ اداکار کمال حسن ساٹھ برس کے ہوگئے

بالی ووڈ اداکار کمال حسن ساٹھ برس کے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار کمال حسن ساٹھ برس کے ہوگئے ۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے فیملی اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ کمال حسن نے چائلڈ سٹار کے طور پر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور 1960ءکی دہائی میں بہترین چائلڈ سٹار کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ انہیں مجموعی طور پر تین دفعہ بہترین اداکار ایوارڈ ملے انہوں نے اپنے کیریئر میں ” اک دوجے کیلئے “ ” صدمہ “” اک نئی پہیلی “ اور چاجی چار سو بیس جیسی متعدد ہٹ فلموں میں کام کیا کمال حسن نے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

مزید :

کلچر -